’فتنۃ الہندوستان‘ کے بزدلانہ حملے عزم متزلزل نہیں کر سکتے، فیلڈ مارشل کی جوانوں کے ساتھ عید

بدھ 27 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مغربی سرحدوں پر تعینات فرنٹ لائن فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور دہشتگردی کے خلاف عزم کو سراہا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایرانی قیادت کے ساتھ رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کا آغاز نمازِ عید سے ہوا، جس کے دوران پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی دعا کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے باوجود پاک فوج کے جوان غیر معمولی جرات، ثابت قدمی اور مکمل چوکسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے ملک کو دہشتگردی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جوانوں کی قربانیوں اور بہادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کوئٹہ میں حالیہ دہشتگرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم ’فتنہ الہندوستان‘ اور اس کے سہولتکاروں کی جانب سے کیے جانے والے بزدلانہ حملے پاکستان یا اس کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں اور دہشتگردوں، ان کے سہولتکاروں اور معاونین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور قوم کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے، اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

ژوب آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟