ایران ڈیل کے قریب ہیں، مگر جلد بازی نقصان دہ ہوگی، صدر ٹرمپ کا فوکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک “بہت اچھے معاہدے” کے قریب پہنچا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوئے تو واشنگٹن مختلف راستہ اختیار کرے گا۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں لیکن کوئی حتمی سمجھوتہ تاحال طے نہیں پایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک “بہت اچھے معاہدے” کے قریب ہے۔ ان کے مطابق اگر جلد بازی کی گئی تو اچھا معاہدہ ممکن نہیں ہوگا، تاہم بتدریج امریکا وہ نتائج حاصل کر رہا ہے جو وہ چاہتا ہے۔

ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ جلدی کریں گے تو اچھا معاہدہ نہیں ہوگا، ہم آہستہ آہستہ وہ حاصل کر رہے ہیں جو ہم چاہتے ہیں، اور اگر ہمیں مطلوبہ نتائج نہ ملے تو ہم معاملہ مختلف طریقے سے ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت، ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات اور پاکستانی سفارت کاری کا مستقبل

دوسری جانب امریکی انتظامیہ اور ایرانی حکام کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے باوجود کسی حتمی معاہدے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت جاری ہے لیکن ابھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے بھی مؤقف اختیار کیا کہ ایران کسی بھی سمجھوتے میں الفاظ کے بجائے عملی اقدامات کو ترجیح دے گا اور واشنگٹن کی جانب سے ٹھوس پیش رفت کے بغیر کوئی نیا قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

علاقائی سطح پر کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی کو “متحرک اور چوکس” قرار دیا ہے، جبکہ امریکی وزیر دفاع نے اتحادی ممالک پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور دیا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف امریکی عزم کو دہرایا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی کے شمال تک پیش قدمی کی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق سرحدی علاقوں میں حملوں اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ خطے کی سیاست پر اہم اثرات ڈال سکتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں مذاکرات ابھی حتمی مرحلے میں داخل نہیں ہوئے اور فریقین محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون