فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکومت نے پاکستان کے 85 ہونہار طلبہ اور محققین کے لیے اعلیٰ تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ‘فل برائٹ اسکالرشپ’ کا اعلان کر دیا ہے۔

پروگرام کے تحت یہ طلبہ امریکا کی صفِ اول کی جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کریں گے۔ پاکستان میں اس فلیگ شپ تعلیمی پروگرام کی نگرانی ’یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان‘ کر رہی ہے۔

امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ مالی تعاون سے چلنے والا یہ پروگرام پاکستانی طلبہ کو ایسی تعلیمی و پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرتا ہے جو ملک اور خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کو 500 اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا

ان انتہائی مسابقتی اسکالرشپس کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف دنیا کے بہترین اساتذہ اور جدید ترین تحقیقی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے رشتے بھی مضبوط ہوں گے۔

امریکا روانگی سے قبل طلبہ کی رہنمائی اور تیاری کے لیے ’یو ایس ای ایف پی‘ کی جانب سے اسلام آباد میں 2 روزہ الوداعی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

آپ پاک، امریکا تعلقات کا اگلا باب لکھ رہے ہیں، امریکی ناظم الامور اینڈریو ہالوس کا خطاب

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور اینڈریو ہالوس نے تعلیمی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان کو دنیا کے سب سے بڑے فل برائٹ پروگرامز میں سے ایک کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ‘

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مضبوط شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تعلیمی تبادلے سفارت کاری کی سب سے طاقتور شکلوں میں سے ایک ہیں، جہاں لوگ ایک دوسرے سے سیکھ کر برادریوں اور ثقافتوں کے درمیان پائیدار روابط قائم کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے 1000 اسکالر شپس کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہال میں موجود ہر طالب علم نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ہم امریکا کی آزادی کے 250 سال کا جشن منا رہے ہیں، تو ساتھ ہی ہم پاک-امریکہ تعلقات کے اگلے باب کا بھی جشن منا رہے ہیں، جسے اب آپ لوگ لکھیں گے۔

آپ اگلی ڈھائی صدیوں کے لیے اس رشتے کی سمت کا تعین کریں گے اور نئی شراکت داریوں کو فروغ دیں گے۔

اسکالرشپ پیکیج کی تفصیلات اور منتخب طلبہ کا پروفائل

سال 2026 کے فل برائٹ اسکالرشپ حاصل کرنے والے ان طلبہ کا تعلق پاکستان کے تمام صوبوں سے ہے اور ان کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔

یہ اسکالرز انجینیئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) ، بزنس، فنانس، پبلک پالیسی اور سوشل سائنسز سمیت مختلف جدید علوم کے شعبوں میں تحقیق کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ اقبال اسکالرشپس کے دوسرے مرحلے کا آغاز

مجموعی اسکالرز کی تعداد 85 پاکستانی طلبہ، ماسٹرز پروگرام کی تعداد 71 طلبہ، پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے 14 محققین شامل ہیں۔

ایف ایل ٹی اے فیلوز

 6 اساتذہ جو فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پر رواں موسمِ خزاں سے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کریں گے۔

اسکالرشپ کے تحت ملنے والی سہولیات

اس مکمل اسکالرشپ کے تحت طلبہ کی یونیورسٹی ٹیوشن فیس، ہوائی جہاز کا ٹکٹ، رہائش و زندگی گزارنے کے اخراجات (اسٹائپنڈ) اور ہیلتھ انشورنس مکمل طور پر امریکی حکومت برداشت کرے گی۔

امریکی کمیونٹی کے ساتھ روابط اور ثقافتی تبادلہ اہم مقصد ہے، ڈاکٹر پیٹر موران

ملاقات اور واقفیت کے اس سیشن میں نئے اسکالرز کا استقبال کرتے ہوئے یو ایس ای ایف پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پیٹر موران نے تبادلہ خیال کے اس تجربے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ فل برائٹ پروگرام جہاں انتہائی اہم شعبوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو ممکن بناتا ہے، وہیں یہ امریکی برادریوں کے ساتھ گھلنے ملنے، ثقافتی تجربات کا تبادلہ کرنے اور امریکیوں و پاکستانیوں کے مابین باہمی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

فل برائٹ پروگرام کا پاکستان میں تاریخی اثر اور الومنائی نیٹ ورک

امریکی حکومت کی اس سرمایہ کاری کا اثر اسکالرشپ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟

فل برائٹ اسکالرز اپنی تعلیم مکمل کر کے جب پاکستان لوٹتے ہیں، تو وہ بڑھی ہوئی پیشہ ورانہ مہارت، مضبوط تحقیقی صلاحیتوں اور اپنے معاشرے و اداروں کی خدمت کے ایک نئے عزم کے ساتھ واپس آتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کا انتظام سنہ 1950 میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے تعاون سے قائم کردہ ایک دو طرفہ کمیشن ’یو ایس ای ایف پی‘  کے پاس ہے۔

سال 2005 سے اب تک تقریباً 3,000 سے زیادہ پاکستانیوں کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں، جو اسے دونوں ممالک کے درمیان تاریخ کا سب سے زیادہ اثر انگیز تعلیمی اشتراک بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

کوئی ایک اے آئی ماڈل تمام سیکیورٹی خامیاں نہیں پکڑ سکتا، نئی تحقیق

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون