سندھ و جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی پیشگوئی، پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج شدید گرمی کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ، معمولات زندگی معطل

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، جس سے مختلف علاقوں میں موسم قدرے بہتر ہو سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سکھر میں 43، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ملتان میں 39، پشاور اور مظفرآباد میں 38، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اسلام آباد میں 33 جبکہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘