یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پھر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یاسمین راشد پر 9 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ کرنے اورعسکری ٹاور حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور ان کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

ہفتہ کے روز پولیس نے یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کو جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا جائے۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ یاسمین راشد کو 12 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کی عبوری حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے بریت کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

اس سے قبل لاہور پولیس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ  9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سازشی، منصوبہ ساز اور توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی مرکزی صدر یاسمین راشد کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کی سیکشن تھری کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں