ٹی 20 سہ فریقی سیریز: پاکستان ویمن کو آئرلینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان ویمز کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے 25 رنز سے شکست

کیسل ایونیو میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 177 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ کی فتح میں ربیکا اسٹوکیل نے ناقابل شکست 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اوپنر ایمی ہنٹر نے 44 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ کپتان اورلا پرینڈرگاسٹ نے 17 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

177 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا تاہم ہنٹر اور اسٹوکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اہم شراکت قائم کی۔ بعد ازاں اسٹوکیل نے آخری اوورز میں تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا جبکہ پرینڈرگاسٹ نے جارحانہ انداز میں میچ کا اختتام کیا۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر سب سے کامیاب بولر رہیں جنہوں نے 3 اوورز میں 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رامین شمیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: چترال سے قومی ویمن ٹیم تک: سائرہ جبین کی متاثر کن کہانی

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

اوپنر منیبہ علی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے اور اپنی چھٹی ٹی 20 انٹرنیشنل نصف سینچری مکمل کی۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی نے اپنی ٹیم کو 44 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ گل فیروزہ نے 15 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ بعد ازاں منیبہ علی اور سائرہ جبین نے تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

سائرہ جبین نے 33 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے آخر میں 14 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

آئرلینڈ کی جانب سے ایوا کیننگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الانا ڈیلزل، آرلین کیلی اور اورلا پرینڈرگاسٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مختصر اسکور:

پاکستان ویمنز: 176-6 (20 اوورز)

منیبہ علی 65، سائرہ جبین 36، گل فیروزہ 32

آئرلینڈ ویمنز: 177-3 (19.1 اوورز)

ربیکا اسٹوکیل 60 ناٹ آؤٹ، ایمی ہنٹر 56 اورلا پرینڈرگاسٹ 33 ناٹ آؤٹ۔

یاد رہے کہ ہفتے کو کھیلے گئے سیریز کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز کو ویسٹ انڈیز سے 25 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

سیریز کا پہلا میچ جمعرات 22 مئی 2025 کو کھیلا گیا تھا جس میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے میزبان آئرلینڈ ویمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے اب تک 2 میچ جیتے ہیں، آئر لینڈ نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ پاکستان ٹیم اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معاہدے سے پہلے ایرانی اثاثے بحال نہیں ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ساہیوال میں سفاک دیور نے بھابھی اور معصوم بھتیجی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ملزم گرفتار

جمہوریت میں مداخلت کا الزام: ہنری نوواک کیس پر جے ڈی وینس کے بیان پر برطانوی نائب وزیرِ اعظم برہم

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، معاملے کے پرامن حل کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

امریکی جاسوسی قانون میں توسیع کی ڈیڈ لائن قریب، انٹیلیجنس ڈیٹا جمع کرنے میں بڑے تعطل کا انتباہ جاری

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

لائیوگلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ