بابوسر ٹاپ پر مسلسل برفباری، ضلعی انتظامیہ کی غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران کی ضلعی انتظامیہ نے بابوسرٹاپ جانے والے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

ناران کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سفری ہدایت نامہ کے مطابق علاقے میں مسلسل برفباری کے باعث سڑکوں کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے اور آمدورفت شدید متاثر ہو رہی

ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہ بابوسر پر ریسکیو آپریشن جاری، پاک فوج سرگرم

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری برفباری مسافروں کو سنگین مشکلات سے دوچار کر سکتی ہے۔

انتظامیہ نے بابوسر ٹاپ کا رخ کرنے والے تمام افراد کو ہدایت کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں، کیونکہ موسمی حالات تیزی سے تبدیل ہو

سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مسلسل برف جمع ہونے سے بابوسر ٹاپ روٹ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر صرف یک طرفہ ٹریفک کی اجازت دی

جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شام 6 بجے کے بعد اس شاہراہ پر سفر کرنا مزید خطرناک ہو جاتا ہے، کیونکہ اس وقت برفباری کی شدت میں اضافہ اور حدِ نگاہ میں نمایاں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: دیامر حادثہ: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش 3 روز بعد مل گئی

سفری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی چلانے والوں کو پھسلن زدہ سڑکوں، بریکوں کی ممکنہ خرابی، گلیشیائی سرگرمیوں، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کا سامنا

ہو سکتا ہے، جو انسانی جانوں اور املاک کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور عوام سے اپیل کی ہے کہ آئندہ اطلاع تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور مقامی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے

جاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب