نواز شریف گلگت بلتستان میں جلسوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف 2 جون کو انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے نواز شریف کو دورے کی اجازت دی گئی، جبکہ الیکشن کمیشن نے اس مقصد کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نواز شریف کا انتخابی دورہ ضابط اخلاق کی مکمل پابندی سے مشروط ہوگا اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یہ اجازت نامہ مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کے بعد سابق وزیراعظم کے گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

نواز شریف گلگت بلتستان کے انتخابات کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے اور مختلف سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 7 جون کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹرتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون