فلپائن میں پراسرار روشنی: یو ایف او یا کچھ اور، ہارورڈ پروفیسر نے کیا بتایا؟

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلپائن کے فعال آتش فشاں ماؤنٹ مایون کے قریب آسمان پر دکھائی دینے والی ایک پراسرار روشن شے نے سوشل میڈیا پر یو ایف او سے متعلق نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کے معروف نظریاتی طبیعیات دان پروفیسر ایوی لوب نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس کی سائنسی وضاحت پیش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

یہ واقعہ 25 مئی کو اس وقت پیش آیا جب فلپائن کے ماؤنٹ مایون کے اوپر آسمان پر ایک سبز رنگ کا روشن گولہ تیزی سے گزرتا دکھائی دیا جسے ماہرین نے شہابِ ثاقب قرار دیا۔

اس کے فوراً بعد آتش فشاں سے نکلتے لاوے کے پس منظر میں ایک سفید روشن دائرہ نمودار ہوا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک نامعلوم اڑن شے (یو ایف او) تھی جو آتش فشاں کے عقب سے نمودار ہوئی۔

کچھ صارفین نے اسے ماورائے زمین مخلوق کی موجودگی سے بھی جوڑ دیا۔

مزید پڑھیے: گلاسگو میں یو ایف او کانفرنس: ’کیا خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہے‘ پر گفتگو ہوگی

تاہم ہارورڈ کے پروفیسر ایوی لوب نے ان قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں خلائی مخلوق کے ملوث ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

ان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی روشنی غالباً ایک سیٹلائٹ تھی جس پر سورج کی روشنی منعکس ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے گرد اس وقت 10 ہزار سے زائد مواصلاتی سیٹلائٹس گردش کر رہے ہیں اس لیے ایسی روشنی کا دکھائی دینا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

دوسری جانب اس واقعے نے ایک ایسے وقت میں توجہ حاصل کی ہے جب حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے یو ایف اوز سے متعلق بعض خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں ان پراسرار اشیا کے بارے میں دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

ماہرین کے مطابق جدید سائنسی شواہد کے بغیر کسی بھی غیر معمولی منظر کو یو ایف او قرار دینا درست نہیں اور اکثر ایسے واقعات کی وضاحت قدرتی یا تکنیکی عوامل سے کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ