ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ سال 2028 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا تاہم بھارت اپنے تمام میچز غیر جانبدار مقام یعنی کسی اور ملک میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2026 سے قبل پاکستانی ویمنز کھلاڑیوں کی ٹی20 رینکنگ میں نمایاں بہتری

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سفارتی تناؤ کے باعث اپنائے گئے اسی ماڈل کے تحت کیا گیا ہے جو مردوں کے بڑے ایونٹس میں بھی اختیار کیا جاتا رہا ہے۔

یہ اعلان بھارت کے شہر احمد آباد میں اتوار کو ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں عالمی کرکٹ کے نظم و نسق، خواتین کی کرکٹ کے فروغ، کھیل کے قوانین میں بہتری اور بین الاقوامی مقابلوں کے ڈھانچے سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

آئی سی سی بورڈ نے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی کئی سفارشات کی منظوری دی۔ ان میں ٹیسٹ میچز میں خراب روشنی کی صورت میں کھیل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے گلابی گیند کے استعمال کی آزمائش شامل ہے۔

اسی طرح آئی سی سی نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ساتھ مل کر روشنی کے بہتر نظام پر تحقیق اور ترقی کے منصوبے کی مشترکہ مالی معاونت کا اعلان کیا ہے تاکہ امپائرز اور گراؤنڈز کے لیے جدید لائٹنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا سکے۔

مزید پڑھیے: پاکستان: آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی نگرانی کے لیے میچ آفیشلز کو اب ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی تاکہ مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹنگ مزید مؤثر بنائی جا سکے۔

کھیل کے قوانین میں تبدیلیوں کے تحت اب ہیڈ کوچ یا ان کے نامزد نمائندے کو مقررہ ڈرنکس وقفے کے دوران ٹیم سے مشاورت کی اجازت ہوگی جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 15 منٹ کا لازمی وقفہ رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ بلے بازوں کو کھیل دوبارہ شروع ہونے پر فوری طور پر تیار رہنا ہوگا۔

آئی سی سی نے لیگ سائیڈ وائیڈ کے تجرباتی قانون کو مستقل طور پر نافذ کرنے اور یکم اکتوبر 2026 سے ایم سی سی قوانین میں مجوزہ تمام تبدیلیوں کو نافذ کرنے کی منظوری بھی دی۔

خواتین کرکٹ سے متعلق بڑے فیصلے

آئی سی سی نے ویمنز چیمپیئنز ٹرافی 2027 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے جون جولائی کے بجائے 14 سے 28 فروری 2027 تک منتقل کر دیا ہے۔

اسی طرح ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کے لیے 10 ٹیموں پر مشتمل ایک پائلٹ ایونٹ کی منظوری دی گئی ہے جس میں 5 مکمل رکن ممالک اور 5 ایسوسی ایٹ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفکیشن کے طریقہ کار کے مطابق ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ان میں سال 2026 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹاپ 8 ٹیمیں، میزبان پاکستان (اگر پہلے سے کوالیفائی نہ ہو) اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 رینکنگ میں 6 جولائی 2026 تک اعلیٰ درجہ رکھنے والی ٹیمیں خودکار طور پر شامل ہوں گی جبکہ باقی دو ٹیمیں عالمی کوالیفائر کے ذریعے جگہ بنائیں گی۔

کرکٹ کینیڈا معطل

آئی سی سی بورڈ نے رکنیت کی سنگین خلاف ورزیوں پر کرکٹ کینیڈا کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تاہم کینیڈین قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت جاری رکھ سکیں گی اور فنڈنگ ایک کنٹرولڈ نظام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی صورتحال

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لیے 2 نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ اور دیواجیت سیکیا سری لنکا میں جاری پیشرفت کا جائزہ لے چکے ہیں۔

فرنچائز کرکٹ پر تشویش

بورڈ نے دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر اور فرنچائز لیگز کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ احمد آباد اجلاس میں کیے گئے فیصلے عالمی کرکٹ کو زیادہ منصفانہ، مسابقتی اور شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی سمت اہم پیشرفت ہیں۔

گلابی گیند

آئی سی سی نے ایک اور اہم فیصلہ کیا جس کے تحت اب متوقع خراب روشنی کی صورت میں کھیل کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانے کے لیے روایتی ٹیسٹ میچز میں بھی آزمائشی طور پرگلابی رنگ کی گیندوں کا استعمال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا میں 3 کروڑ 20 لاکھ مچھر چھوڑنے کا منصوبہ، وجہ کیا ہے؟

لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

طالبان کے مکس سگنلز پر اعتبار کرنا خطرناک ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

یوٹیوبر عادل راجا کا گھناؤنا چہرہ پھر بے نقاب، اسرائیلی اخبار کو پاکستان مخالف انٹرویو دے ڈالا

پاکستانی طلبہ کے لیے بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک