بار بار پیاس لگنا اور تھکن، ماہرین نے ٹائپ2 ذیابیطس کی بڑی نشانیاں بتا دیں

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طبی ماہرین نے ذیابیطس کو ایک ایسے ’خاموش قاتل‘ سے تعبیر کیا ہے جس کی ابتدائی علامات کو عام طور پر لوگ نظرانداز کر دیتے ہیں، حالانکہ وقت پر ان کی پہچان سنگین پیچیدگیوں سے بچانے اور بروقت علاج شروع کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس جسم میں بہت آہستہ آہستہ جڑ پکڑتی ہے، اس لیے اس کی چند بنیادی اور ابتدائی علامات کو سمجھنا ہر شہری کے لیے بے حد ضروری ہے۔

بار بار پیشاب آنا اور پیاس لگنا

ذیابیطس کی سب سے نمایاں اور ابتدائی علامت رات کے وقت بار بار پیشاب آنا اور اس کے ساتھ ہی شدید پیاس کا احساس ہونا ہے، یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم خون میں موجود اضافی گلوکوز کو پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔

مستقل تھکن اور کمزوری

اسی طرح اگر مناسب خوراک کے باوجود آپ خود کو مستقل تھکن اور کمزوری کا شکار محسوس کرتے ہیں، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا جسم توانائی کے لیے گلوکوز کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر پارہا۔

بھوک کا احساس اور دھندلی بینائی

طبی ماہرین کے مطابق بعض مریضوں کو کھانا کھانے کے فوری بعد بھی مسلسل بھوک کا احساس ہوتا ہے کیونکہ ان کے خلیات کو مطلوبہ توانائی نہیں مل پاتی، جبکہ خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے آنکھوں کے سیال مادوں پر اثر پڑتا ہے جو عارضی طور پر بینائی کے دھندلے پن کا سبب بنتا ہے۔

زخموں کا دیر سے بھرنا اور وزن میں کمی

اس کے علاوہ جسم پر لگنے والے معمولی کٹس یا زخموں کا دیر سے بھرنا، بار بار انفیکشن ہونا اور بغیر کسی وجہ کے وزن میں تیزی سے کمی آنا بھی انسولین کی خرابی کی واضح نشانیاں ہیں کیونکہ ایسی صورت میں جسم توانائی حاصل کرنے کے لیے پٹھوں اور چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں