بحرالکاہل میں امریکی فضائی حملہ، منشیات کی اسمگلنگ سے وابستہ کشتی پر 2 افراد مارے گئے

جمعرات 4 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی کو نشانہ بنانے کی کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق کشتی منشیات کی اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث تھی، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران اس نوعیت کی متعدد کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکی فوج کا کیریبین میں ایک اور کشتی پر حملہ، 3 مشتبہ منشیات اسمگلر ہلاک

امریکی جنوبی کمان (سدرن کمانڈ) نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی تھی کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھی۔

بیان کے مطابق اسی بنیاد پر کشتی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد مارے گئے۔

امریکی حکام نے فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا کارروائی کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران امریکی فوج منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے تحت اس نوعیت کی متعدد کارروائیاں انجام دے چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے