نیپرا کا بجلی کے صارفین کو ریلیف، ٹیرف میں 1.98 روپے فی یونٹ کمی منظور

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.98 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

تاہم فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 1.19 روپے فی یونٹ اضافے کے باعث جون کے بجلی بلوں میں صارفین کو مجموعی طور پر 80 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے ریگولیٹری فیسوں کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

نیپرا کے فیصلے کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی نرخوں میں 1.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے ملک بھر کے صارفین کو 67 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا تخمینہ ہے۔

یہ کمی مسلسل 3 ماہ، یعنی جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر لاگو رہے گی۔

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، کو حاصل ہوگی، تاہم لائف لائن صارفین کو اس نظرثانی شدہ ٹیرف میں شامل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب نیپرا نے اپریل 2026 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 1.19 روپے فی یونٹ اضافے کی بھی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں: 25 کلوواٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس فیس ختم، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

یہ اضافہ کراچی سمیت تمام صارفین پر لاگو ہوگا اور اس کا اطلاق جون کے جاری بلوں میں کیا جائے گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

تاہم جمع کرائے گئے اعداد و شمار اور حسابات کا جائزہ لینے کے بعد ریگولیٹر نے 1.19 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری