اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے نظامِ حکومت میں بڑی اصلاحات لانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد دارالحکومت میں عوامی خدمات کو بہتر بنانا، اختیارات کو ایک جگہ جمع کرنا اور جدید طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سرپرستی میں منصوبہ بندی کمیشن کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ’آئی سی ٹی گورننس ماڈل‘ کے نام سے 138 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی ہے، جو وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی جا چکی ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اسلام آباد میں ایک منتخب علاقائی حکومت قائم کی جائے، جسے انتظامی اور مالی اختیارات حاصل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے وفاقی حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت

مجوزہ حکومت کے لیے 27 ارکان پر مشتمل اسمبلی بنائی جائے، جس میں 21 ارکان براہِ راست منتخب ہوں، جبکہ خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے۔

اسمبلی اپنے سربراہ کا انتخاب کرے گی، جسے وزیرِ اعلیٰ یا میئر کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے علاوہ زیادہ تر انتظامی اختیارات نئی حکومت کے پاس ہوں گے، جبکہ یہ 2 اہم شعبے وفاقی حکومت کے پاس رہیں گے۔

منصوبے کے تحت سی ڈی اے اور دیگر وفاقی اداروں کے کئی انتظامی اختیارات بھی نئی حکومت کو منتقل کیے جائیں گے تاکہ اختیارات کی تقسیم اور ادارہ جاتی پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

رپورٹ کے مطابق ایک نیا ’اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری گورنمنٹ ایکٹ‘ متعارف کرانے کی بھی سفارش کی گئی ہے، جس کے ذریعے موجودہ بلدیاتی اور ترقیاتی قوانین کو یکجا کر کے ایک جامع قانونی نظام تشکیل دیا جائے گا۔

حکومت اسلام آباد کو ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس کے لیے صحت، تعلیم، سماجی بہبود، سیاحت، ماحولیات اور ڈیجیٹل گورننس سمیت 6 خصوصی ادارے قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

منصوبے میں زمینوں کے ریکارڈ، ٹیکس وصولی، لائسنسنگ، شکایات کے ازالے اور دیگر سرکاری خدمات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

دوسری جانب اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسلز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کو مجوزہ نوٹیفکیشن کا مسودہ بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 125 سے بڑھا کر 130 کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے اس مسودے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اصلاحاتی منصوبہ نافذ العمل ہوا تو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی آئے گی اور دارالحکومت کو جدید، مؤثر اور عوام دوست شہر بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان