جی پی ایس  پر اندھا دھند بھروسہ امریکی خاتون کو مہنگا پڑ گیا، گاڑی ریل کے کنکریٹ ٹریک پر چڑھا دی

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں ایک عجیب و غریب اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 70 سالہ عمر رسیدہ خاتون ڈرائیور نے جی پی ایس کی ہدایات پر اندھا دھند عمل کرتے ہوئے اپنی گاڑی سڑک کے بجائے لائٹ ریل کے اونچے کنکریٹ ٹریک پر چڑھا دی۔

 یہ واقعہ واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں ماؤنٹ بیکر اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس کی غلطی نے ٹورنٹو کی ایک سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے نیویگیشن سسٹم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گاڑی ٹریک پر ڈالی اور پھنسنے سے پہلے ٹرین کی پٹریوں پر ایک ’نمایاں فاصلہ‘ طے کر لیا، جس کے بعد ان کی گاڑی نارتھ باؤنڈ (شمال کی طرف جانے والے) ٹریک پر بری طرح پھنس گئی۔

خوش قسمتی سے اس انوکھے واقعے میں کوئی جانی نقصان یا چوٹ رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیاٹل فائر ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانزٹ سیفٹی کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی عملے کی مدد سے معمر خاتون کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکال کر طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے

ساؤنڈ ٹرانزٹ حکام کے مطابق ٹریکس سے گاڑی کو بحفاظت ہٹانے اور امدادی کارروائیوں کے لیے پٹریوں کی بجلی فوری طور پر بند کردی گئی تھی، جس کے باعث سوڈو سے فیڈرل وے، بیکن ہل، لائن ووڈ، کولمبیا سٹی اور اوتھیلو سمیت متعدد روٹس پر ٹرین سروس شدید متاثر ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو ٹریک سے ہٹانے کے بعد رات تقریباً 9 بجے لائٹ ریل سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

خلائی اسٹیشن پر ہوا کے اخراج میں اچانک اضافہ، خلانوردوں کی ہنگامی کیپسول میں پناہ

بھارتی اعتراضات مسترد: گلگت بلتستان ہمارا داخلی معاملہ، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، پاکستان

پی آئی اے کا اسلام آباد سے بیجنگ براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان، تاریخ سامنے آگئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟