سائرہ پیٹر لندن رائل البرٹ ہال میں پرفارم کرنے والی پہلی صوفی اوپیرا اسٹار بننے کے لیے تیار

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں صوفی اوپیرا کی بنیاد رکھنے والی کراچی کی بیٹی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی پاکستانی سوپرانو سائرہ پیٹر عالمی موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرنے جارہی ہیں، وہ ہفتہ 6 جون 2026 کی شام لندن کے تاریخی’رائل البرٹ ہال‘ میں اپنے فنی کیریئر کا یادگار ڈیبیو کریں گی۔

اس تاریخی تقریب میں سائرہ پیٹر دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل گروپس میں سے ایک، برطانیہ کے معروف ’آل سولز اورکیسٹرا اور 400 سے زائد گلوکاروں پر مشتمل ایک بہت بڑے کوائرکے ساتھ پرفارم کریں گی، جہاں اسٹیج پر ان کے ساتھ مجموعی طور پر 500 سے زائد برطانوی موسیقار موجود ہوں گے۔

سائرہ پیٹر اس تاریخی اسٹیج پر پرفارم کرنے والی ملکہ ترنم نور جہاں، اقبال بانو، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان جیسے پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گی۔

اس کنسرٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مغربی آرکیسٹرا کی دھنوں کے ساتھ روایتی پاکستانی ’تان‘ اور کلاسیکی صوفیانہ انداز کو اوپیرا کے ساتھ یکجا کر کے پیش کریں گی، جو مشرق اور مغرب کے مابین موسیقی کا ایک مضبوط ثقافتی پل ثابت ہوگا۔

فزیکل کیمسٹری اور اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگریاں رکھنے والی سائرہ پیٹر نے اس پرفارمنس کو اپنے لیے ایک بڑا چیلنج اور اعزاز قرار دیا ہے۔ بی بی سی (BBC) کی جانب سے لائیو اسٹریم کیے جانے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں دنیا بھر سے موسیقی کے دلدادہ افراد شرکت کریں گے جہاں وہ اپنی مادری زبان اردو سمیت متعدد زبانوں میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

کشمیر انتخابات: انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن تیار

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری