پی آئی اے کا اسلام آباد سے بیجنگ براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان، تاریخ سامنے آگئی

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے 3 جولائی سے اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم فضائی رابطہ دوبارہ بحال ہو جائے گا اور دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

قومی فضائی کمپنی کے اعلامیے مطابق اسلام آبادسے بیجنگ تک اسلام آباد روٹ کی بحالی کا فیصلہ طلبہ، کاروباری شخصیات، سیاحوں اور خاندانوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تیز، آسان اور براہِ راست سفری سہولیات کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی، پی آئی اے کا اعلان

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئی سروس مسافروں کو بہتر سفری سہولیات، مسابقتی کرایوں، زیادہ سامان لے جانے کی گنجائش اور زیادہ آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ براہِ راست پروازوں کی بدولت مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا اور انہیں دیگر ممالک میں طویل ٹرانزٹ یا انتظار کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی۔

طلبہ اور تعلیمی شعبے کے لیے خوش آئند اقدام

اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کو تعلیمی حلقوں نے انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ اس وقت ہزاروں پاکستانی طلبہ چین جبکہ بڑی تعداد میں چینی طلبہ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

تعلیمی اداروں، طلبہ تنظیموں اور ٹریول انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز اور سفری سیزن سے قبل اس روٹ کی بحالی بروقت فیصلہ ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ براہِ راست پروازیں طلبہ، اساتذہ، محققین اور تعلیمی وفود کی آمدورفت کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو بھی مزید فروغ دیں گی۔

سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فضائی سروس کی بحالی سے سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ٹریول ایجنسیوں اور سیاحتی شعبے سے وابستہ اداروں نے اعلان کے بعد مسافروں کی جانب سے غیرمعمولی دلچسپی کی اطلاع دی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی رابطوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید بھی پڑھیں:ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

سیاحتی شعبے کے نمائندوں کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سفر کرنے والے خاندانوں اور سیاحوں کو اس اقدام سے خاص فائدہ ہوگا، جبکہ کاروباری افراد کے لیے بھی دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان اور کم خرچ ہو جائے گا۔

پاک، چین تعلقات کو مزید تقویت

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پاکستان اور چین کے درمیان فضائی رابطوں کو مضبوط بنانے اور سیاحت، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط بڑھانے اور پاک، چین اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس روٹ کی بحالی نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری لائے گی بلکہ کاروباری، تعلیمی اور ثقافتی روابط کو بھی نئی جہت فراہم کرے گی۔

اسلام آباد، بیجنگ فضائی روٹ کی بحالی کو پاکستان اور چین کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلائی اسٹیشن پر ہوا کے اخراج میں اچانک اضافہ، خلانوردوں کی ہنگامی کیپسول میں پناہ

بھارتی اعتراضات مسترد: گلگت بلتستان ہمارا داخلی معاملہ، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

فیفا ورلڈ کپ 2026: ویب سائٹ کی غلطی سے مفت جاری ہونے والے ٹکٹ منسوخ، شائقین سے پوری رقم کا مطالبہ

آسٹریلیا کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا دفاع: پچز اپنی صوابدید اور فائدے کے مطابق بنانا ہر ٹیم کا حق ہے، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟