تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز نشانہ باز اور تمغہ امتیاز یافتہ محسن نواز نے اپنا باوقار قومی اعزاز ’پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن’ کے سرپرستِ اعلیٰ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ترقی میں ریاستی اداروں کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نواز نے ملک میں شوٹنگ کے کھیل کی ترقی کا کریڈٹ ادارہ جاتی تعاون، حکومتی سرپرستی اور منظم ڈھانچے کو دیا۔

انہوں نے کابینہ ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت شوٹنگ کو قومی سطح پر یکساں مواقع میسر آئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شوٹنگ کے لیے بنیادی ڈھانچے اور سپورٹ سسٹم کی فراہمی میں مثالی سہولت کاری کی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الحاق اور حکومتی تعاون سے اب پاکستانی شوٹرز عالمی سطح پر قومی پرچم تلے مقابلہ کرنے کے اہل ہو چکے ہیں۔

محسن نواز نے بتایا کہ پی ایل آر اے کا قیام ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا ہے، جس نے ‘انٹرنیشنل کنفیڈریشن آف فل بور رائفل ایسوسی ایشنز’ سے الحاق حاصل کرکے پاکستان کو پہلی بار بین الاقوامی سطح پر نمائندگی دلائی۔

بین الاقوامی سطح پر 10 انفرادی تمغے جیتنے اور برطانیہ، امریکا اور جنوبی افریقہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محسن نواز نے اپنے دو دہائیوں کے تجربے کی روشنی میں کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے پاکستان آرمی جیسے منظم اداروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا جن کا نظم و ضبط اور مہارت بین الاقوامی معیار کے شوٹرز تیار کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

اپنے مستقبل کے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ چیمپئن 2023 کے زیرِ نگرانی حاصل کردہ تربیت اور اپنے تجربات کو نئی نسل منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔

تمغہ امتیاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز محض ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی اور ادارہ جاتی تعاون سے لگائے گئے اس پودے کو ہم کتنی بلندی تک لے جا سکتے ہیں۔

انہیں یقین ہے کہ مستقل ادارہ جاتی پشت پناہی اور سٹریٹجک پلاننگ کے ذریعے پاکستان مستقبل میں شوٹنگ کے عالمی افق پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان