فلپائن میں پیر کی صبح آنے والے 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ ایشیا کے مختلف ممالک میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی انتباہات جاری کر دیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 40 منٹ سے کچھ پہلے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
ابتدائی زلزلے کے بعد ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جس کی تصدیق فلپائن کے ادارہ برائے آتش فشانیات و زلزلہ پیما نے کی ہے۔
General Santos City, Philippines: A strong 7.8-magnitude earthquake struck off the coast of southern Philippines early Monday, shaking the Mindanao region and triggering tsunami warnings for coastal areas. pic.twitter.com/0ieGivstVU
— NextMinute News (@nextminutenews7) June 8, 2026
سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل سانتوس سٹی میں واقع جولی بی ریسٹورنٹ پر مشتمل 3 منزلہ عمارت ملبے اور گردوغبار کے بادل میں زمین بوس ہو گئی، جس سے موقع پر موجود افراد خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔
دیگر تصاویر میں بھی عمارتوں کو شدید نقصان، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے اور چھتوں کے منہدم ہونے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: روس میں شدید زلزلے کے بعد دنیا کا بلند ترین آتش فشاں پھٹ پڑا
فلپائنی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق جنوبی علاقے سوکسارگن میں واقع جنرل سانتوس سٹی نے ادارے کے داخلی شدت پیمانے پر 10 میں سے 7 درجے کی انتہائی شدید زلزلے کی کیفیت کا سامنا کیا۔
تاہم اب تک جانی نقصان یا زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔
🌏 7.8-Magnitude Earthquake Strikes Philippines, Triggering Widespread Alarm
A powerful earthquake off the coast of Mindanao shook buildings across southern Philippines, forcing people to evacuate homes, offices, and shopping centres. Authorities are monitoring the situation as… pic.twitter.com/4vtuimlfjg
— Whats In The News (@_whatsinthenews) June 8, 2026
جنرل سانتوس میں واقع نوٹرے ڈیم آف دادیانگاس یونیورسٹی سے وابستہ کیتھولک راہبہ میری این بلانکو روڈی نے بتایا کہ زلزلے کے وقت وہ کالج جا رہی تھیں۔
ان کے مطابق سڑک پر گاڑیاں بے قابو انداز میں حرکت کر رہی تھیں اور خوش قسمتی سے آپس میں نہیں ٹکرائیں۔
مزید پڑھیں: تائیوان میں 7.0 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں، بجلی کی فراہمی متاثر
انہوں نے کہا کہ سڑک کے کنارے موجود درخت بھی شدت سے جھول رہے تھے جبکہ کالج کی بعض عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہو گئی ہیں۔
فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے بتایا کہ سول ڈیفنس آفس اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل سمیت تمام متعلقہ ہنگامی اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
🚨UPDATE – After the 7.8 magnitude earthquake, the sea suddenly pulled away from the shore in the Philippines.
Since the earthquake originated far out in the ocean or across an ocean basin, the tsunami will travel fast in deep water but will take hours to make landfall.… pic.twitter.com/hk0QDQ9c2L
— B. Wilkins lll 🇺🇸 (@ScummyMummy511) June 8, 2026
انہوں نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سونامی وارننگ پر فوری عمل کرتے ہوئے بلند مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔
صدر مارکوس کے مطابق منڈاناؤ کے مختلف صوبوں میں احتیاطی تدابیر کے تحت تعلیمی ادارے ایک روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان نے سونامی سے تباہ شدہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ 15 سال بعد فعال کردیا
امریکا میں قائم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں سے 3 میٹر تک بلند سونامی لہریں ٹکرا سکتی ہیں، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے بعض حصوں میں ایک میٹر تک بلند لہروں کا خدشہ موجود ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق سونامی کی پہلی لہریں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے فلپائن اور انڈونیشیا کے بعض علاقوں تک پہنچنے کی توقع تھی۔
جبکہ اس کے بعد جاپان کے جنوبی علاقوں اور تائیوان، پھر مائیکرونیشیا، پاپوا نیو گنی اور جزائر سلیمان تک لہروں کے پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
the earthquake in Gensan, Philippines: A powerful 7.8-magnitude earthquake struck off the southern island of Mindanao, severely impacting General Santos City (Gensan). The aftermath includes collapsed buildings (such as a Jollibee restaurant), localized power outages, and airport… pic.twitter.com/2eOxP8w7Ny
— Dharm (@dhram00) June 8, 2026
امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے بعد ازاں زلزلے کی شدت کا تخمینہ 8.2 سے کم کر کے 7.8 کر دیا اور واضح کیا کہ اس زلزلے سے امریکا کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
جاپان، فلپائن اور انڈونیشیا کے حکام نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو خطرناک لہروں سے خبردار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
فلپائنی حکام نے سرانگانی، داواؤ آکسیڈنٹل، تاوی تاوی اور سولو سمیت 9 صوبوں کے شہریوں کو فوری طور پر بلند مقامات یا اندرونِ ملک محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا حکم دیا ہے۔













