ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل لندن میں کپتانوں کا شاندار فوٹو شوٹ اور خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام شریک ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔

تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا جو تقریب کا ایک نمایاں اور توجہ حاصل کرنے والا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ملاقات اور مصافحے کو کرکٹ میں پاکستان اور دیگر ٹیموں کے درمیان اسپورٹس مین شپ اور مثبت ماحول کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ  گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp