وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

پیر 8 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کیا چوہدری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کیا چوہدری نثار عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں؟

شرکا نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp