نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں یہ کمی جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اس ریلیف کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک 3 ماہ کے لیے ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:25 کلوواٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس فیس ختم، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جس کے نتیجے میں لاکھوں بجلی صارفین کو بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں:نیپرا کا بجلی کے صارفین کو ریلیف، ٹیرف میں 1.98 روپے فی یونٹ کمی منظور
حکام کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جانے والی اس رعایت سے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی لانے میں مدد ملے گی۔














