بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ کے 14 دہشتگرد ہلاک

منگل 9 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات پر مبنی ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ‘فتنہ الہندوستان’ کے 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک بہادر جوان بھی وطن پر قربان ہو گیا۔

حملے کی بڑی منصوبہ بندی ناکام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جون 2026 کو سیکیورٹی اداروں کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے نیٹ ورک ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشتگرد نال کے علاقے میں روپوش ہیں اور وہ قریبی پولیس اسٹیشنز اور بینکوں پر بڑے حملوں کی گھناؤنی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ، کوئٹہ کے قریب ٹرین پر معصوم شہری نشانہ بن گئے

اطلاعات ملتے ہی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے فوری اور مؤثر آپریشن کا آغاز کیا۔

دہشت گردوں کا گھیراؤ اور شدید جھڑپ

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر روک دیا۔ خود کو محصور پا کر دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز کی بھرپور اور جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شدید زخمی حالت میں پسپائی پر مجبور ہوئے۔

اسلحہ، گاڑیاں اور بارودی مواد تباہ

کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ ان کے زیر استعمال 4 گاڑیاں موقع پر ہی تباہ کر دی گئیں تاکہ ان کی فرار کی کوشش ناکام بنائی جا سکے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کی جانب سے چھپایا گیا دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

لانس حوالدار محمد عباس کی لازوال شہادت

دہشتگردوں کے خلاف اس شدید ترین جھڑپ کے دوران پاک فوج کے ایک مایہ ناز سپوت، لانس حوالدار محمد عباس نے بہادری اور جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطنِ عزیز کی مٹی پر اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

‘عزمِ استحکام’ کے تحت مہم جاری رہے گی

آئی ایس پی آر کے مطابق مفرور دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ‘عزمِ استحکام’ وژن کے مطابق، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 12 جون کو، اقتصادی جائزہ کل جاری کیا جائے گا، پیٹرول پر ریلیف، 13 کھرب روپے ٹیکس ہدف مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے خفیہ طور پر لاکھوں بیرل تیل منتقل کرنے کا دعویٰ

مٹسوبشی نے نئی الیکٹرک کار ‘اکلپس اسپورٹ بیک’ متعارف کرادی، خصوصیات کیا ہیں؟

امریکا نے روکا، عوام نے دلوں کے دروازے کھول دیے، صومالی فٹبال ریفری کا واپس وطن پہنچنے پر بادشاہوں جیسا استقبال

تھرپارکر: اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کا واقعہ، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

ذہنی سکون کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ؟ اسلام اور سائنس کی روشنی میں جانیے

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید، کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں بھارت سے رابطے بے نقاب

کلمے کے نام پر بننے والے ملک کی مخالفت اسلام کے خلاف، مسلح جدوجہد حرام ہے : مفتی محمد کریم خان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟