اوپن اے آئی کا حریف کمپنی کو پچھاڑنے کے لیے قیمتوں میں بڑی کٹوتی کا فیصلہ

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مارکیٹ میں کارپوریٹ اجارہ داری برقرار رکھنے کے لیے اوپن اے آئی نے اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی اینتھروپک کے خلاف ایک بڑا معاشی وار کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے ٹوکنز کی قیمتوں میں انتہائی جارحانہ کٹوتی پر غور کررہی ہے تاکہ مارکیٹ میں اینتھروپک کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی بچوں کی خفیہ فنڈنگ کے الزام کی زد میں

حال ہی میں اینتھروپک نے اپنے جدید کوڈنگ اسسٹنٹ ‘کلاڈ کوڈ’ کی بدولت ڈویلپرز اور بڑی کمپنیوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے، جس کے باعث مارکیٹ ویلیو میں اس نے ایک موقع پر اوپن اے آئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اس بڑے تجارتی نقصان کو پورا کرنے کے لیے اب اوپن اے آئی نے اپنی تمام تر توجہ دوبارہ کوڈرز کو اپنی طرف راغب کرنے پر مرکوز کردی ہے۔

دوسری جانب کارپوریٹ سیکٹر میں خودکار ایجنٹس اور پیداواری ٹولز کے بے لگام استعمال نے کمپنیوں کے بجٹ پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے، جسے تکنیکی زبان میں ‘ٹوکن میکسنگ’ کہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی بے تحاشا کھپت، اوپن اے آئی نے حل ڈھونڈ لیا

اس بے جا استعمال کے باعث اب کمپنیاں اپنی بھاری سرمایہ کاری پر واضح منافع کا حساب مانگ رہی ہیں۔ اگرچہ اوپن اے آئی کی جانب سے قیمتوں میں یہ ممکنہ کمی عارضی طور پر کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرے گی، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ اس مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔

 دونوں کمپنیوں نے اپنے ماڈلز کی ٹریننگ اور بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالرز پانی کی طرح بہائے ہیں، اس لیے قیمتوں کی یہ نئی جنگ آنے والے وقت میں خود ان کمپنیوں کے اپنے منافع کے مارجن کو بری طرح نچوڑ کر رکھ دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp