وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کو زبردست پذیرائی : اب تک ملک بھر سے 67 ہزار 900 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم  کے تحت اب تک ملک بھر سے 67 ہزار 900 افراد نے درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ‘پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم’ میں شہریوں کی غیر معمولی دلچسپی اور بڑی تعداد میں شمولیت کو ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت علامت قرار دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر یہ اسکیم اسی رفتار سے آگے بڑھتی رہی تو ملک میں اپنے ذاتی گھر کی خواہش رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ روپے تک قرض لے کر اپنا گھر بنائیں، وزیراعظم کی ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم کیا ہے؟

وزیر اعظم نے اسکیم کے کثیر الجہتی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے نہ صرف تعمیرات کے شعبے میں تیزی آئے گی بلکہ اس سے منسلک دیگر درجنوں صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں ملکی معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

شہریوں کے لیے اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے انہوں نے وزارت ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اپنا گھر اسکیم کے درخواست فارموں کو سادہ اور سہل بنائیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ضلعی سطح پر خصوصی سہولت ڈیسک قائم کریں اور ملک بھر میں اس اسکیم کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم شروع کی جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اسکیم کی اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کی جانب سے اس اسکیم کو بھرپور پزیرائی ملی ہے اور اب تک ملک بھر سے 67 ہزار 900 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 16 ہزار 587 درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 1845 افراد کو 5 ارب سے زائد کے قرضے جاری

حکام نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار 146 مستحقین کو 11 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ موصول ہونے والے فارمز کو 15 دن کے اندر پروسیس کریں جبکہ اسکیم کی شفافیت اور نگرانی کے لیے ایک خصوصی ڈیجیٹل پورٹل بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر اسٹیٹ بینک، پاکستانی بینکوں کے صدور اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘