پینٹاگون بلڈنگ میں مشتبہ خطرناک مواد کی اطلاع پر جزوی لاک ڈاؤن، کئی حصے خالی کرا لیے گئے

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون میں فضائی معیار سے متعلق ایک مشتبہ مسئلے کے بعد عمارت کے بعض حصوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور کئی منزلیں احتیاطی طور پر خالی کرا لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کے اعدادوشمار: ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے کتنے ارب ڈالر صرف کردیے، کیا اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ کم پڑگیا؟

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق پینٹاگون میں نصب حفاظتی نظام نے ہوا کے معیار میں ایک مسئلے کی نشاندہی کی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو اپنی جگہوں پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمارت اور اس میں موجود افراد کی حفاظت کے لیے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد فائر فائٹرز اور ہنگامی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ممکنہ خطرناک مواد کی موجودگی کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

 عینی شاہدین نے بتایا کہ امدادی اہلکار مکمل حفاظتی لباس، گیس ماسک اور کیمیائی تحفظ کے سازوسامان کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا: شہری آسان قرض کیسے حاصل کریں؟

جرمن کارساز کمپنی پورشے کا مزید 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل اے آئی انیشی ایٹو پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7 جدید ’اے آئی ہبز‘ قائم کرنے کا اعلان

ویڈیو

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان