محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو منا لیا، بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

جمعہ 12 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو منا لیا، اور اب چیئرمین پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

یہ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے ناراض ہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان میں کسی کو اپنا مینڈیٹ نہیں چھیننے دیں گے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، تاہم اب مسلم لیگ ن آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp