ایک دو روز میں امریکا ایران معاہدے کی امید، پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے قریب ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو روز میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں اور دونوں فریق ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ اس معاہدے کو اسلام آباد پیکٹ کے نام سے پیش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خطے کی تاریخ میں اس نوعیت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دنیا میں کسی ایسے ملک کی مثال کم ہی ملتی ہے جس نے اتنی بڑی جنگ اور ممکنہ تباہی کو روکنے میں کردار ادا کیا ہو۔

مذاکرات میں مشکلات کے باوجود مستقل مزاجی

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے مسلسل مزاج اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہاکہ یہ مذاکرات طویل عرصے تک جاری رہے اور اس دوران کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے کی کوشش کی تاکہ گفت و شنید کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔

اسرائیل کے کردار پر تنقید

وزیر دفاع نے کہا کہ مختلف مراحل پر اسرائیل نے منفی اور تباہ کن کردار ادا کیا۔ لبنان میں اسرائیل نے بے گناہ بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔

خواجہ آصف کے مطابق اسرائیل کی خواہش یہی تھی کہ خطے میں تنازع برقرار رہے اور امریکا اس خطے میں مسلسل الجھا رہے، تاہم ان کے خیال میں امریکی انتظامیہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امریکا اور ایران نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا

انہوں نے کہاکہ عالمی قیادت سے جس طرزِ عمل کی توقع کی جاتی ہے، امریکا نے اس کی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ ہے اور ایران نے بہادری اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دانشمندی کا ثبوت دیا، جبکہ خلیجی ممالک نے بھی انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک مسلمان ملک پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ صلح کرانے کا یہ کردار اس کے حصے میں آیا۔

خطے میں امن کے لیے معاہدہ اہم قرار

خواجہ آصف نے کہاکہ یہ معاہدہ خطے میں امن کے قیام اور اسرائیل کی شکست کے تناظر میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ان کے مطابق فطرت کا قانون یہی ہے کہ بالآخر امن قائم ہونا ہوتا ہے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔

آزاد کشمیر سے متعلق بھی مثبت پیش رفت کی امید

وزیر دفاع نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی جلد امن کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت میں پوشیدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی