پاکستان کے لیے تعلیمی میدان میں بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف لاہور کی عالمی سطح پر پذیرائی

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ایک نجی تعلیمی ادارے نے عالمی سطح پر ملک کے لیے غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی۔

بین الاقوامی ادارے کیو ایس اسٹارز نے یونیورسٹی آف لاہور کو مجموعی طور پر فائیو اسٹار ریٹنگ اور ریٹڈ ایکسلنٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔

یہ اعزاز عالمی شہرت یافتہ ادارے کواکیریلی سمنڈز (کیو ایس) کی جانب سے کیے گئے آزادانہ اور جامع جائزے کے بعد دیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی کارکردگی کا مختلف اعشاریوں اور عالمی معیار کے مطابق تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور نے 9 میں سے 7 اہم شعبوں میں فائیو اسٹار ریٹنگ حاصل کی۔ ان شعبوں میں تدریس، تحقیق، طلبہ و تدریسی سہولیات، روزگار کے مواقع، طبی تعلیم، ماحولیاتی اثرات، تنوع، مساوات اور شمولیتی نظام شامل ہیں۔

اسی طرح عالمی روابط اور بہتر انتظامی طرزِ حکمرانی کے شعبوں میں یونیورسٹی کو فور اسٹار ریٹنگ دی گئی۔

کیو ایس سٹارز کا جائزہ نظام روایتی عالمی رینکنگز سے مختلف تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جامعات کی کارکردگی کو صرف تعلیمی شہرت تک محدود نہیں رکھتا بلکہ تدریسی معیار، تحقیقی سرگرمیوں، طلبہ کی فلاح، روزگار کے امکانات، سماجی اثرات اور ادارہ جاتی استحکام سمیت متعدد پہلوؤں کی بنیاد پر جانچتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس نظام کے تحت حاصل ہونے والی درجہ بندی کو عالمی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور پاکستان کی بڑی نجی جامعات میں شمار ہوتی ہے، جہاں اس وقت 35 ہزار سے زیادہ طلبہ انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ پروگرامز میں زیرِ تعلیم ہیں۔

یونیورسٹی آف لاہور طب، انجینیئرنگ، کاروباری تعلیم، فنون، سماجی علوم اور جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ تعلیمی پروگرامز پیش کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کے باوجود عالمی معیشت کو چیلنجز درپیش، آئی ایم ایف کا انتباہ

غلافِ کعبہ تبدیل، نئے غلاف میں کیا خاص ہے؟

کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ