مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب اہم پیشرفت، امریکا اور ایران کے درمیان الیکٹرانک دستخطی تقریب کل طے

ہفتہ 13 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرانک دستخطی تقریب کل ہوگی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی مفاہمت کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کے دوران پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے ان کا اعتراف کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے رواں ماہ کے اختتام پر مصر میں منعقد ہونے والے علاقائی چار ملکی وزرائے خارجہ (آر-4) اجلاس سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی یہ مفاہمت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان امن معاہدے کو حتمی شکل ملنے کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاریاں کررہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی شیئر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ایران چند ہفتوں میں چین سے سینکڑوں جدید فضائی دفاعی میزائل حاصل کرے گا،رائٹرز کا دعویٰ، بیجنگ کی تردید

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین