بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

اتوار 14 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر بھوپال میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں ایک انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر نرس کی جانب سے علاج کے بجائے کینسر کے 3 سالہ بچے کو فارملین انجیکشن لگا دیا گیا، جس کے بعد بچے کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ادارے نے نرسنگ اسٹاف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دسمبر 2025 میں پیش آیا تھا، تاہم اب اس پر باضابطہ تحقیقات اور رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 3 سالہ بچہ سارتھک یادو سگر ضلع کی تحصیل بینا کے علاقے کورجا گاؤں کا رہائشی تھا اور اسے خون کے کینسر کے علاج کے لیے ’اے آئی آئی ایم ایس‘ بھوپال کے پیڈیاٹرک وارڈ میں 15 دسمبر کو انتہائی تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق 17 دسمبر کی صبح اس وقت سنگین غلطی ہوئی جب بچے کی IV لائن بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران ڈیوٹی پر موجود نرس نے وارڈ میں موجود ایک سرنج اٹھائی جس پر ’F‘ لکھا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بغیر تصدیق اس کا مواد بچے کی IV بوتل میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست اوڑیسہ کے اسپتال میں آتشزدگی، 19مریض ہلاک

بچے کے والد سدھارتھ یادو نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے نرس کو روکنے کی کوشش کی مگر انہوں نے بات نہ مانی۔ ان کے مطابق چند لمحوں بعد بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق بچے کو فوری طور پر پیڈیاٹرک آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے سی پی آر کیا، تاہم اسے بچایا نہ جا سکا اور وہ صبح 8:45 بجے دم توڑ گیا۔

اہلِ خانہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ واقعے کے بعد اسپتال عملے نے IV بوتل کو ہٹانے کی کوشش کی، تاہم بعد میں وہ بوتل ان سے واپس لے لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مریضوں کے ساتھ چوہوں کے ڈیرے، بھارتی اسپتال کی غلاظت سے بھری ویڈیو وائرل

ادارے کی داخلی تحقیقاتی رپورٹ میں مبینہ طور پر تصدیق کی گئی ہے کہ بچے کی موت کی بنیادی وجہ فارملین کا انجیکشن تھا۔ رپورٹ میں نرسنگ اسٹاف کی سنگین غفلت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں نرسنگ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں معطل کر دیا ہے۔ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘