ایران امریکا امن معاہدہ: بلاول بھٹو کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کے لیے یہ کتنی بڑی کامیابی ہے؟

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مثبت پیشرفت تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت، دوراندیشی اور امن کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت اور وژن اس عمل کو آگے بڑھانے میں قابلِ ستائش رہا، جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی علاقائی استحکام اور امن کے لیے ان کی ثابت قدم حمایت پر سراہا۔ انہوں نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزارتِ خارجہ اور شریک ممالک کی سفارتی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پسِ منظر میں کی جانے والی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران امریکا معاہدے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ماشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی امن کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کا کردار: کیا اسلام آباد نے جنگ کو پھیلنے سے روک دیا؟

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ فیلڈ ماشل سید عاصم منیر نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ مؤثر سفارتکاری اور سنجیدہ قیادت کے ذریعے پیچیدہ عالمی تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘