معروف گلوکار اولیور ٹری 32 سال کی عمر میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق اولیور ٹری ان 6 افراد میں شامل تھے جو اس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب 2 ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے اور شہر کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے چند گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر حادثہ، دولہا ہلاک، دلہن زخمی
بتایا جاتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر پارکنگ ایریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
اولیور ٹری اپنے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں برازیل میں موجود تھے اور حال ہی میں انہوں نے ساؤ پاؤلو میں پرفارم بھی کیا تھا۔

وہ اپنے مشہور گانوں لائف گوز آن، مس یو اور ایلیئن بوائے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔
ان کی منفرد موسیقی، غیر معمولی انداز اور مزاحیہ آن لائن شخصیت نے انہیں عالمی سطح پر بڑی فین فالوونگ دلائی۔
2 helicopters collide mid-air in Recreio dos Bandeirantes, Southwest of Rio de Janeiro. Six people have died in this unfortunate incident. pic.twitter.com/c34jhhjgwT
— Andleeb (@1stepAndleeb) June 14, 2026
برازیلی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دیگر ہلاک ہونے والوں میں 2 پائلٹس اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ چند افراد بھی شامل تھے، جو مبینہ طور پر اسی گروپ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ: آئل آف وائٹ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 3 افراد ہلاک ایک زخمی
اولیور ٹری نے وائرل میوزک ریلیزز کے ذریعے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر لاکھوں سامعین پیدا کیے۔
ان کی موت کی خبر کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جنہوں نے انہیں ان کی تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے لیے یاد کیا۔














