سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار  800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا  10 ہزار  800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 136  روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 9 ہزار720 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کا ہو گیاہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 108 ڈالر اضافے کے بعد  4ہزار 327 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp