قلات : گرینڈ الائنس کی کال پر ملازمین تنظیموں کا احتجاج، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قلات گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر قلات میں شامل تمام ملازمین تنظیموں کی جانب سے (ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس) اور دیگر جائز مطالبات کے حق میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی اور خان میر احمد یار خان پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 ماڈل ہائی سکول قلات سے نکلنے والی اس احتجاجی ریلی کی قیادت کامریڈ وحید مینگل اور حاجی عبدالقادر عمرانی نے کی، جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کامریڈ ظہور بلوچ اور دیگر قائدین نے بھی مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

 ریلی میں شامل ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈی آر اے کی منظوری اور تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ الائنس قلات کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور انہیں دیگر صوبوں کے ملازمین کے برابر لایا جائے۔

مقررین نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور احتجاج کا راستہ روکنے کے لیے ہمارے صوبائی قائدین کو جبری ریٹائر کیا جا رہا ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول اقدام ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ملازمین میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم ہے اور وہ ایسے ڈرانے دھمکانے والے ہتھکنڈوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ جمہوریت میں اپنا حق مانگنا کوئی جرم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کی طرز پر الاؤنس کے لیے احتجاج، پشاور میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج

رہنماؤں نے وفاقی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر الاؤنسز میں اضافہ کردیا ہے لیکن بلوچستان حکومت تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

 انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بلوچستان کے ملازمین کا 40فیصد ڈی آر اے حکومت پر واجب الادا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا وعدہ صوبائی حکومت نے مختلف اوقات میں خود کیا تھا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

 مقررین نے عزم کا اظہار کیا کہ ڈی آر اے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے ملازمین کا قانونی و آئینی حق ہے اور اس کے حصول کے لیے صوبائی قیادت جو بھی کال دے گی، قلات کے ملازمین اس پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟