آزاد کشمیر میں گڈز ٹرانسپورٹ سروس معطل، اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والا بحران مزید سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔ راولپنڈی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آزاد کشمیر کے لیے مال بردار ٹرانسپورٹ سروس فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اشیائے ضروریہ کی فراہمی متاثر ہونے اور قلت پیدا ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایکشن کمیٹی کی تحریک کا عوامی حقوق سے تعلق نہیں رہا، آزاد کشمیر میں انتخابات بروقت ہونے چاہییں، سینیئر صحافی راجا کفیل احمد

گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے مطابق بعض مقامات پر مال بردار گاڑیوں کو نشانہ بنانے، سامان کی لوٹ مار اور ڈرائیوروں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈرائیوروں اور سامان کی حفاظت یقینی بنائے بغیر سروس جاری رکھنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث معمولاتِ زندگی پہلے ہی شدید متاثر ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں آٹا، چینی، گھی، دالوں، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی بڑی مقدار راولپنڈی کے راستے پہنچتی ہے، لہٰذا ٹرانسپورٹ سروس کی طویل معطلی سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر