بیٹنگ کرتے ہوئے 38 سالہ بھارتی نژاد کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 دبئی میں مقیم 38 سالہ بھارتی نژاد کرکٹر محمد سفوان شانو کرکٹ میچ کے دوران گر کر انتقال کر گئے۔ مرحوم کی تدفین میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ ان کے والدین آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھارت سے دبئی پہنچے۔

سفوان شانو جو گزشتہ 15 برس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے اتوار کی صبح معمول کے ہفتہ وار کرکٹ میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے اور بے ہوش ہو گئے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انہیں طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس طلب کی تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال

سفوان کے قریبی دوست نبیل نے بتایا کہ میچ کے دوران سب کچھ معمول کے مطابق تھا اور کسی بھی قسم کی بیماری یا تکلیف کے آثار موجود نہیں تھے۔ ان کے مطابق سفوان اچانک بیٹنگ کے دوران گر گئے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سفوان شانو گزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں کرکٹ کمیونٹی کا فعال حصہ تھے۔ وہ مختلف مقامی ٹیموں کی نمائندگی اور کپتانی بھی کر چکے تھے جبکہ متعدد ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی پر انہوں نے انعامات حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

ان کے دوستوں اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں ایک باصلاحیت بلے باز اور انتہائی خوش اخلاق انسان قرار دیا ہے جو ہر کسی کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آتے تھے۔

سفوان کی اچانک وفات کی خبر ملنے پر ان کے والدین فوری طور پر بھارت سے دبئی روانہ ہوئے۔ اہل خانہ اور قریبی افراد نے فوری طور پر ویزا اور سفری دستاویزات کے انتظامات مکمل کر کے انہیں دبئی پہنچایا تاکہ وہ اپنے بیٹے کی آخری رسومات میں شریک ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری چھوٹی پری بابا تمہیں یاد کریں گے‘، کرکٹر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئیں

محمد سفوان شانو کا تعلق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بھٹکل سے تھا۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ، تین بیٹے اور چار ماہ کی ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ دوستوں کے مطابق سفوان کو صرف ان کی کرکٹ کامیابیوں کے لیے نہیں بلکہ ان کی نرم مزاج شخصیت اور کھیل سے محبت کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

پونچھ اور پلندری میں امن و امان کی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مؤخر

سیف علی خان بچپن میں پیسے چراتے تھے، بہن صبا پٹودی نے بھائی کا راز فاش کردیا

میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

پاکستان میں عالمی معیار کے اسپورٹس جوتے تیار ہوں گے، فارورڈ اسپورٹس اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟