ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے منجمد 300 ارب ڈالر کے فنڈز تک رسائی اس کے طرزِ عمل سے مشروط ہوگی اور اگر تہران مثبت رویہ اختیار کرتا ہے تو پابندیوں میں نرمی اور مالی وسائل کی واپسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:امن مذاکرات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر خراج تحسین

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے مقرر کردہ 60 روزہ مدت کوئی سخت یا آخری ڈیڈ لائن نہیں ہے، جبکہ امریکی فوج فی الحال خلیجی خطے میں موجود رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے بڑے مالی اثاثے منجمد کر رکھے ہیں اور مناسب وقت آنے پر انہیں واپس کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول اگر ایران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے اور تعمیری رویہ اپناتا ہے تو اسے 300 ارب ڈالر کے فنڈ تک رسائی دی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس بات پر رضامند ہے کہ وہ نہ جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا، جبکہ جوہری ذخائر اور دیگر تکنیکی معاملات پر مذاکرات بھی جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ سخت ترین حملوں کا اعلان

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی قیادت مجوزہ معاہدے پر اطمینان کا اظہار کر چکی ہے۔ ٹرمپ نے پاکستان اور قطر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے اہم کوششیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ