شام میں بشار الاسد دور کے 10 سابق اہلکار گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کی عبوری حکومت نے بشار الاسد کے دور حکومت سے تعلق رکھنے والے 10 سابق سیکیورٹی اہلکاروں کو ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائیاں سابق حکومت کے مبینہ جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سنا) کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران درعا، حلب اور ادلب میں سیکیورٹی آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں متعدد مطلوب افراد کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جنوبی شام میں پہلی کور کے سابق کمانڈر، سیکیورٹی اور ملٹری کمیٹی کے سابق سربراہ، بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے ایک سابق محافظ اور ریپبلکن گارڈ کے ایک سابق افسر شامل ہیں۔ ان افراد پر حراست میں موجود قیدیوں پر تشدد اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز لاتاکیہ میں ایک اہم گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی، جہاں ایک سابق نان کمیشنڈ افسر اسامہ محمود حمودہ کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق وہ شہریوں کے خلاف مبینہ زیادتیوں، غیر قانونی حراست اور مالی بلیک میلنگ میں ملوث تھا اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عراق میں ملیشیا تنظیموں کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں تیز، متعدد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

لاتاکیہ میں داخلی سیکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبدالعزیز ہلال الاحمد نے بتایا کہ ملزم کو طویل نگرانی کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس کے مجرمانہ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے ہیں۔

ادھر شام کے اٹارنی جنرل حسن الترُبا نے کہا ہے کہ سابق دور کے سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عبوری انصاف کے عمل کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق حکومت وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے فرار کو روکنے کے لیے انٹرپول، بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی ذرائع سے بھی مدد لی جا رہی ہے جبکہ گواہوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ شواہد اور بیانات محفوظ رہ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ شامی عوام کے خلاف مبینہ جرائم کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ