پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عوامی سطح پر ریلیف کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ روانگی سے قبل ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں آئندہ قیمتوں کے تعین پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان موجود ہے، جس کے باعث ملک بھر میں عوامی دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے پیٹرول پمپس پر بھی صورتحال میں واضح تبدیلی سامنے آئی ہے۔ صارفین کی بڑی تعداد نے اپنی خریداری محدود کر دی ہے اور صرف چند دن کے استعمال کے لیے پیٹرول اور ڈیزل حاصل کیا جا رہا ہے۔ پمپس کے عملے کے مطابق لوگوں کو توقع ہے کہ آنے والے جمعے کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

شہریوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ممکنہ فیصلے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو سکتی ہے، جس کے باعث وہ خریداری مؤخر کر رہے ہیں۔ اس صورتحال نے مارکیٹ میں وقتی طور پر طلب میں کمی پیدا کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ