اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا متن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور حتمی امن معاہدے کے لیے 60 روزہ مذاکراتی عمل پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ثالثی سے امریکا اور ایران کے درمیان 110 روزہ تنازع ختم، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط

معاہدے کے مطابق امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے، طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کرنے اور ایک دوسرے کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا عہد کیا ہے۔ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے مستقل خاتمے کی توثیق حتمی معاہدے میں کی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرے گا جبکہ ایران آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائے گا۔ دونوں فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے مطابق بحری ٹریفک 30 روز کے اندر بحال کی جائے گی۔

معاہدے میں ایران کی تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کے منصوبے کی تیاری کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات آئندہ 60 روز کے دوران طے کی جائیں گی۔ امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں اور فنڈز تک رسائی فراہم کرنے اور ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے ضروری رعایتیں دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

جوہری پروگرام سے متعلق شقوں کے تحت ایران نے ایک بار پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ جوہری ہتھیار تیار کرے گا اور نہ ہی حاصل کرے گا۔ دونوں ممالک نے افزودہ جوہری مواد کے مستقبل اور دیگر جوہری معاملات پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ حتمی معاہدے تک ایران اپنا موجودہ جوہری پروگرام برقرار رکھے گا اور امریکا نئی پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا اور ایران کے مابین مفاہمت پر پاکستان اور مصر کے درمیان مشاورت

معاہدے کے مطابق اس کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ انتظامی طریقہ کار قائم کیا جائے گا، جبکہ حتمی معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک پابند قرارداد کے ذریعے کی جائے گی۔

امریکا اور ایران کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری