وزیر بحری امور نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں ٹینکر اغوا پر رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے جمعہ کے روز صومالیہ کے قریب قزاقوں کی جانب سے ایک آئل ٹینکر کے مبینہ اغوا کے واقعے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزارتِ بحری امور کی جانب سے جاری بیان میں اس رپورٹ شدہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اغوا ہونے والے جہاز کے عملے میں 11 پاکستانی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارت صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور دفترِ خارجہ سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، یرغمال عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل

اعلامیے کے مطابق اس معاملے پر صومالی حکام سے بھی رابطہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘اوونر 25’ نامی آئل ٹینکر کو 21 اپریل کو صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں نے اغوا کر لیا، اور جہاز کے 11 پاکستانی عملے کے ارکان سمیت انڈونیشی کپتان کو یرغمال بنا لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ خلیجِ عدن میں پیش آیا، جبکہ ٹینکر کے آپریٹر کا نام اور قومیت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

 https://Twitter.com/Guntigaab/status/2047666477650620517

2024 میں صومالی قزاقوں نے ایک ایرانی ماہی گیری کے جہاز کو بھی اغوا کیا تھا، جس میں 19 پاکستانی عملہ موجود تھا۔

بھارتی بحریہ نے اس جہاز کو صومالی ساحل سے تقریباً 850 ناٹیکل میل دور، بھارتی شہر کوچی کے مغرب میں آزاد کروایا تھا۔

یہ واقعہ اس کے محض 36 گھنٹے بعد پیش آیا تھا جب بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج نے صومالی قزاقوں کے قبضے سے ایرانی پرچم بردار ‘ایمان’ نامی ماہی گیری کے جہاز کے 17 افراد کو بازیاب کروایا ہے۔

مزید پڑھیں: صومالیہ، انتہا پسند الشباب کا ساحل پر حملہ، 32 افراد ہلاک

ایک اور اسی نوعیت کے واقعے میں 29 جنوری 2024 کو سیشلز کے کمانڈوز نے سری لنکن ماہی گیری کے جہاز ‘لورینزو پُتھا-4’ کو آزاد کروا کر اس کے 6 رکنی عملے کو بحفاظت بچا لیا تھا۔

اس کشتی کو 3 روز قبل صومالی مسلح افراد نے صومالی دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 840 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں اغوا کیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

پیٹرولیم بحران: سبسڈی ادائیگی کیس پر بڑا عدالتی حکمنامہ معطل

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

بنگلہ دیشی: 15 اعلیٰ افسران کی تقرریاں متنازع، سول انتظامیہ میں بے یقینی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟