ایپل امریکا میں چپس کی تیاری کے لیے انٹیل کے ساتھ کام کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایپل نے امریکا میں اپنی چپس کی ڈیزائننگ اور تیاری کے لیے انٹیل کے ساتھ تعاون پر اتفاق کرلیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایپل اور انٹیل کے درمیان یہ شراکت داری امریکی سیمی کنڈکٹر صنعت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروچپس کیا ہیں اور ان پر ٹرمپ 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا رہے ہیں؟

ایپل کی انٹیل کے ساتھ شراکت داری کمپنی کو اپنی چپس کی تیاری کے لیے متبادل ذرائع حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ اس وقت آئی فون بنانے والی کمپنی بڑی حد تک تائیوان کی کمپنی ٹی ایس ایم سی پر انحصار کرتی ہے، جس کی جدید پیداواری صلاحیت مصنوعی ذہانت کے لیے چپس بنانے والی کمپنیوں جیسے اینویڈیا اور اے ایم ڈی کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے مئی میں رپورٹ کیا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد انٹیل نے ایپل کے لیے کچھ چپس تیار کرنے کے حوالے سے ابتدائی معاہدہ کرلیا تھا۔

ایپل کے ساتھ معاہدہ انٹیل کے لیے مسلسل کاروباری طلب فراہم کرے گا، جس سے نہ صرف کمپنی کی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ اس کے چپ مینوفیکچرنگ کے شعبے کو بھی سہارا ملے گا، جو حالیہ برسوں میں ٹی ایس ایم سی کے مقابلے میں پیچھے رہ گیا تھا۔

اس ہفتے انٹیل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی نئی 18A مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی ابتدائی پیداواری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق اس کے پروسیسرز کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت، پابندی تیسری مرتبہ مؤخر

گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے انٹیل میں 10 فیصد حصص حاصل کرنے اور امریکی فیکٹریوں کی تعمیر یا توسیع کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہیں انٹیل میں اس حصص سے بھی زیادہ حصہ لینا چاہیے تھا، کیونکہ حکومتی حصص کی مالیت 50 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی تھی۔

امریکی انتظامیہ اہم معدنیات اور سیمی کنڈکٹرز کی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے، جن میں چین پر انحصار کم کرنے کے لیے کمپنیوں میں حصص خریدنے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟