لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 1-4 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سوئٹزرلینڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی یوہان منزامبی نے 71ویں منٹ میں میدان میں آنے کے بعد شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گول اسکور کیے.
سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑیوں روبن وارگاس اور گرانیٹ ژاکا نے ایک، ایک گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھانا نے پنالٹی کے بغیر آخری لمحات میں پاناما کو شکست دے دی
میچ کا فیصلہ کن موڑ 80ویں منٹ میں آیا جب بوسنیا کے مدافع طارق محارمووچ کو بریل ایمبولو کو واضح گول کے موقع سے روکنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
اس کے بعد سوئس ٹیم نے بھرپور دباؤ ڈالتے ہوئے مسلسل 3 گول اسکور کیے۔
منزامبی نے 84ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کو برتری دلائی، جس کے 6 منٹ بعد روبن وارگاس نے اسکور 0-2 کر دیا۔
🇨🇭 SWITZERLAND DELIVERS A STATEMENT WIN! 🔥⚽
A dominant performance from Switzerland as they secured an impressive 4-1 victory over Bosnia & Herzegovina in the FIFA World Cup 2026! 🏆
From clinical finishing to complete control in midfield, Bosnia fought hard, but the Swiss… pic.twitter.com/1jiJQ7UFXC— Turf Bell 🇺🇸🇺🇸 (@bell16294) June 19, 2026
کھیل کے 90ویں منٹ میں وارگاس کے پاس پر منزامبی نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کیا۔
بوسنیا کے متبادل کھلاڑی ایرمن ماہمچ نے انجری ٹائم میں زوردار والی شاٹ پر گول کرکے خسارہ کم کیا۔
تاہم 7 منٹ کے اضافی وقت میں گرانیٹ ژاکا نے پنالٹی پر گول کر کے سوئٹزرلینڈ کی 1-4 سے فتح پر مہر ثبت کر دی۔

اس کامیابی کے بعد سوئٹزرلینڈ ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ گروپ بی میں سرفہرست ہے۔
افتتاحی میچ میں قطر کے خلاف 1-1 سے غیر متوقع برابری کے باوجود سوئس ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں مسلسل چوتھی بار رسائی کی مضبوط امیدوار بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا
دوسری جانب بوسنیا و ہرزیگووینا 2 میچوں کے بعد صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ مشکلات کا شکار ہے اور اگلے میچ میں قطر کے خلاف کامیابی اس کے لیے ناگزیر ہو گئی ہے۔
بوسنیا کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے خلاف ہونے والے تمام 5 گول 70ویں منٹ کے بعد کھا چکی ہے، جو اس کی دفاعی کمزوریوں کی عکاسی کرتا ہے۔













