پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوتے ہی مریم نواز کا کرایوں میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف پہنچانے پر زور

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس کے ثمرات فوری طور پر عوام تک منتقل کیے جائیں۔

انہوں نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے لیے بلا تاخیر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا بھرپور فائدہ عوام کو ملنا چاہیے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرایوں میں کمی کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے علاقائی حالات میں بہتری آنے کے بعد عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

مریم نواز نے کہاکہ خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود قوم کو توانائی کے بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم شہباز شریف کا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل حالات میں بروقت اور مؤثر اقدامات کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی توانائی اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟