پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، لیکن آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدر نبیلہ ایوب اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام محب وطن ہیں، لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں ریاست پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پاک فوج میں بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

سردار عتیق احمد نے کہاکہ موجودہ کشیدگی عوام میں بے چینی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتِ پاکستان نے ہر معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جرائم کا ارتکاب کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

سردار عتیق احمد نے کہاکہ پاک فوج اپنے مضبوط نظم و ضبط کی بدولت ایک منظم ادارہ ہے اور کشمیری عوام نے انتشار پھیلانے والے گروہ کو مسترد کر دیا ہے۔

سردار عتیق احمد نے کہاکہ کشمیریوں کا پاک فوج کے ساتھ تعلق کسی عہدے، منصب یا مراعات کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتہائی حساس علاقوں کی ذمہ داری پاک فوج نے کشمیریوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے سپرد کر رکھی ہے، جو اس اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کے دفاع میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

آج دنیا کی بڑی طاقتیں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کررہی ہیں

سردار عتیق احمد نے کہاکہ بعض لوگ پاکستان کی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہی معیشت آج دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں آخر کس ملک نے مؤثر کردار ادا کیا، اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سردار عتیق احمد نے کہاکہ رانا ثنااللہ نے سینیٹ میں یہ انکشاف کیاکہ بعض عناصر پاکستان سے وفاداری کے حلف کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسی آزادی نہیں دی جاتی کہ کوئی ریاست کے بنیادی آئینی ڈھانچے کو چیلنج کرے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی رائے میں قانون کو بلاامتیاز حرکت میں آنا چاہیے، بے گناہ اور معصوم افراد کو الگ رکھا جائے، جبکہ جو لوگ قانون شکنی یا سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں، انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔

99 فیصد کشمیری آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ غلام قادر

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہاکہ حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو پاکستان کے مقابلے میں سستا آٹا اور بجلی فراہم کی۔

انہوں نے کہاکہ کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، ریاست کے 99 فیصد لوگ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور محب وطن ہیں۔

شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ انتشار پسند عناصر نے اسپتالوں تک کو نشانہ بنایا، جبکہ پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کو بغاوت پر اکسانے کی بات کی، جو انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، نبیلہ ایوب

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون رہنما نبیلہ ایوب نے کہاکہ پاک فوج کا جوان ہمارے ملک کی دفاعی سرحدوں کا محافظ ہے، بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ ریاست کسی صورت رعایت نہیں کرےگی۔

انہوں نے کہاکہ چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اس سے کشمیری عوام کا کوئی تعلق نہیں، انہیں خود کو الگ کرنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد اور ریاست مخالف بیانیے سے متعلق ایک ویڈیو بھی چلائی گئی جس میں تمام ثبوت پیش کیے گئے کہ کس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلو اسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘