9 مئی کے ایک اور کیس کا فیصلہ آگیا، محمودالرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو قید کی سزائیں سنا دیں، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کی موجودگی کی تصدیق

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جرم ثابت ہونے پر 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

دوسری جانب عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا، اور اس دوران فوجی تنصیبات پر بھی دھاوا بولا گیا۔

بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا، جن میں سے کچھ کو سزائیں ہو چکی ہیں جبکہ کچھ کا ٹرائل چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا 9 مئی واقعات کے پیچھے ’عمران فیض گٹھ جوڑ‘ موجود تھا؟

سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے، جبکہ دیگر ملزمان کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی