ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری طور پر مشکلات پیدا کرنے سے روکے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو امریکا ایک بار پھر ایران کو سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے کی طرح ایران کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا، لیکن اس بار کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوئٹزر لینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، جن میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp