حج انتظامات مکمل، 66 ہزار سے زیادہ عازمین سعودیہ پہنچ گئے: ترجمان مذہبی امور

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 66 ہزار847 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو مزید10  حج پروازیں مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گی۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 58 ہزار عازمین حج سرکاری حج اسکیم جب کہ 8 ہزار 800 پرائیویٹ اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تک 10 حج پروازوں سے مزید 3 ہزار 44 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جب کہ سرکاری و نجی عازمینِ حج کی سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن 21 جون تک جاری رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت 304 پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ پر مشتمل ’حج میڈیکل مشن‘ سعودی عرب میں عازمینِ کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ مکہ اور مدینہ میں مرکزی اسپتال، 9 ڈسپنسریوں اور فرسٹ ایڈ ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

اس کے علاوہ گمشدگی و بازیابی، مانیٹرنگ، حج کے لیے گائیڈز، کال سینٹرز، مدینہ روانگی، اکاونٹس ، وہیل چیئرز کی فراہمی کے شعبہ جات بھی اس وقت مصروف عمل ہیں ۔

126 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل ہو گئی ہے جب کہ 13شکایات بھی ازالے کے لیے کمیٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں جب کہ 25 ہزار عازمینِ حج کی مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کی زیارت بھی مکمل ہو چکی ہے۔

حرم گائیڈز نے 51 ہزار سے زیادہ عازمینِ حج کو درست راستہ کی سمت رہنمائی کی۔عازمینِ حج کی رہائش گاہوں پر قربانی کے انتظامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل