سوئٹزر لینڈ مذاکرات کے مثبت نتائج، امریکا نے ایران کو تیل کی پیداوار اور فروخت کی اجازت دیدی

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران کو تیل کی پیداوار اور فروخت کی اجازت دے دی ہے، اور 60 روز کے لیے لائسنس جاری کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس عارضی لائسنس کے تحت 21 اگست تک ایران میں پیدا ہونے والے خام تیل، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران ڈیل: ’تاریخ رقم ہوگئی، پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کردیا‘

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان حتمی امن معاہدے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ سوئٹزرلینڈ میں جاری مثبت مذاکرات کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت محکمہ خزانہ نے 60 روز کے لیے ایک عارضی جنرل لائسنس جاری کیا ہے، جس کے ذریعے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے مطابق امریکا نے ایرانی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ان سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد کے لیے چھوٹ دینے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ اس رعایت میں بینکاری لین دین، انشورنس اور نقل و حمل سمیت تمام متعلقہ خدمات شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے جنرل لائسنس کے تحت ایران سے پیدا ہونے والا خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات امریکا درآمد کی جا سکیں گی۔ لائسنس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فروخت یا ترسیل کا عمل مکمل کرنے کی ضرورت کے تحت ایرانی تیل امریکا لایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق

تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ جنرل لائسنس شمالی کوریا یا کیوبا سے متعلق کسی بھی قسم کے لین دین کی اجازت نہیں دیتا، کیونکہ دونوں ممالک پر امریکا کی سخت اقتصادی پابندیاں بدستور نافذ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات ہوئے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ہم نے فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی ہے۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے بھرپور سفارتکاری کی، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس: پنجاب حکومت کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بی آئی ایس پی اور بیت المال کی ڈیجیٹلائزیشن جاری، بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، عمران شاہ

اسرائیلی حملوں نے امریکا ایران مذاکرات کو پٹڑی سے اتار دیا تھا، اسحاق ڈار کا العربیہ کو انٹرویو

اسلام آباد پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا، خاتون کے قتل میں سگا باپ، سابق شوہر اور سسر گرفتار

غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، متعدد شاہراہیں بند، متبادل ٹریفک پلان جاری

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا